تازہ ترین

اب عمران خان سے بالا بالا اسٹیبلشمنٹ اور نواز شریف کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے

اسلام آباد ( آوازچترال ) وزیراعظم عمران خان چاہتے تھے کہ محمد علی درانی اور شہباز شریف میں ملاقا ت نہ ہونے پائے، نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے معروف صحافی سلیم صافی نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ٹریک ٹو کےذریعے بات چیت پر بتایا کہ ٹریک ٹو کے ذریعے بات چیت ہو رہی ہے، معروف صحافی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل ایک پیغام رساں میاں نواز شریف سے ملے تھے اور اسی وجہ سے نواز شریف نے لاہور جلسے میں وہ نہیں کیا جو گوجرانوالہ میں کیا تھا، معروف صحافی نے دعویٰ   کیا کہ جو کچھ اب ہو رہا ہے یہ عمران خان نہیں کر رہے،سلیم صافی نے کہا کہ میں پوری ذمہ داری سے بتا رہا ہوں کہ شہباز شریف اور محمد علی درانی کی ملاقات مقتدر حلقوں کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکتی تھی،معروف صحافی نے دعویٰ کیا کہ میری معلومات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ملاقات کے روز پورا زور لگا یا کہ یہ ملاقات نہ ہونے پائے۔انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنا بھی عمران خان کا فیصلہ نہیں تھا، یہ فیصلہ بھی کسی کے دباؤ کی وجہ سے کیا گیا، سلیم صافی نے کہا کہ ان باتوں سے ٹریک ٹو پر بات چیت ہونے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button