146

پاک فوج کے جوان کا جسد خاکی منتقل کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 میجرز سمیت 4 جوان شہید

راولپنڈی (  آوازچترال ) پاک فوج کے جوان کا جسد خاکی سکردو منتقل کرنے کے آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر گرنے سے دو میجرز سمیت پاک فوج کے چار جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے شہید سپاہی عبدالقدیر کا جسد خاکی سی ایم ایچ سکردو منتقل کیا جارہا تھا۔ راستے میں بستی منی مرگ کے قریب ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی ہوئی اور یہ تباہ ہوگیا۔ اس افسوسناک حادثے میں پاک فوج کے دو افسران سمیت چار جوان شہید ہوگئے۔ شہید اہلکاروں کی شناخت پائلٹ میجر محمد حسین، معاون پائلٹ میجر ایاز حسین، نائیک انضمام عالم اور سپاہی محمد فاروق کے نام سے ہوئی ہے۔   آئی ایس پی آر کے مطابق پائلٹ میجر ایاز حسین شادی شدہ اور ملیر کراچی کے رہائشی تھے جبکہ میجر محمد حسین بھی شادی شدہ اور سکردو کے علاقے کھبلو کے رہائشی تھے۔ نائیک انضمام کا تعلق پنجاب کے ضلع چکوال جبکہ سپاہی فاروق پنجاب کے ضلع ساہیوال کے رہائشی تھے۔

Facebook Comments