58

اپر چترال..ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری۔

اپر چترال(ذاکرذخمی سے)  ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری۔۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر شاہ عدنان صاحب اسسٹنٹ کمشنر مستوج کا اپر چترال کے مختلف بازاروں، پیٹرول پمپس، ریسٹورنٹس، ٹرانسپورٹرز اور پبلک مقامات کا دورہ۔ اس موقع پر ربنواز خان تحصیلدار مستوج بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہون نے تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو حکومت کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل کو یقینی بنانے کے حوالے سے احکامات صادر کئے۔ انہں سمجھایا گیا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے سینکڑوں افراد روزانہ کی بنیاد پر متاثر ہو رہے ہیں۔ لہذا فیس ماسک کا استعمال یقینی بنانے اور سماجی فاصلہ ہر صورت برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ دوران انسپکشن انہون نے اشیاء خوردونوش کے نرخنامے بھی چیک کئے اور کاروباری حضرات کوگرانفروشی سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

Facebook Comments