232

ہماری سات نشستیں بہت اہم ہیں حکومت اور جمہوریت ہماری ان نشستوں پر ہی کھڑی ہے،..ایم کیو ایم پاکستان

اسلام آباد( آوازچترال) ایم کیو ایم پاکستان کےک سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت نےہم سے رابطہ کیا ہے، ہم بھی حکومت کو بلیک میل نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت ہم نےحکومت کومطالبات یادکروائےہیں، ہفتے کےدن کسی وقت بھی مذاکرات ہوسکتےہیں۔ خالدمقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے رابطہ ہواہے اس کا مطلب مذاکرات ہی ہے،ہم حکومت کو کبھی بھی بلیک میل نہیں کریں گے کیونکہ ہمیں پتاہے ہماری سات نشستیں بہت اہم ہیں حکومت اور جمہوریت ہماری ان نشستوں پر ہی کھڑی ہے، اس لیے ہم قدم بہت ہی سوچ سمجھ کر اٹھائیں۔    خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مطالبات کی منظوری اور 7 نکاتی معاہدے پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے حکومت سے ناراضگی کی اظہار کرچکی ہے اور راہیں جداکرنے کا اعلان بھی کر چکی ہے۔ گزشتہ روز گورنر سندھ نے ایم کیو ایم پاکستان کی ناراضگی ختم کرنے کی یقین دہانی کروائی اور بات چیت آگے بڑھانے کا بیڑہ اٹھایا، اب دیکھیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے؟

Facebook Comments