92

’’ ‘‘استعفے نہیں مذاکرات ‘ شہباز شریف کو پیغام مل گیا

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز  )کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف کو پیر پگارا کا پیغام پہنچادیا گیا اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما محمد علی درانی نے ملاقات کی اور پیر پگارا کا پیغام پہنچایا۔ میڈیاسے گفتگو میں محمد علی درانی نے کہا کہ پیرپگارا کا پیغام لے کر شہبازشریف کے پاس آئے تھے، استعفوں کا سلسلہ ایک بار شروع ہوا تو جمہوریت اور ملک کی موجودہ صورتحال کے لئے خطرناک ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ ٹریک ٹو ڈائیلاگ شروع کرنے کی تجویز رکھی ہے، ہمیں بیک ٹو سیاست اور بیک ٹو پارلیمنٹ جانا ہے، شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں اتحاد کیلیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ محمد علی درانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم استعفوں کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے، جنگ ہو تب بھی مذاکرات کی میز پر آنا پڑتا ہے،شہبازشریف کسی ٹکرا و نہیں مذاکرات کے حامی ہیں ، ان کی استعفوں اور دھرنے پر مثبت سوچ ہے ، ان کا کہنا ہے کہ میں جیل کے اندر رہ کر کیسے کردار ادا کر سکتا ہوں ، موجودہ سیاسی صورتحا ل میں سینئر قیادت کو سامنے لایا جائے ،مذاکرات کے لئے سازگار ماحول پیدا کیا جائے ۔    ہم چاہتے ہیں پارلیمنٹ فعال ہو۔ ٹریک ٹو ڈائیلاگ کیلئے سمت کا تعین کیا جائے ورنہ کچھ فائدہ نہیں ہوگا ،مذاکرات کا ہمارے پاس پورا خاکہ تیار ہے۔ مجھے نہیں لگ رہا کہ اب استعفوں کی طرف معاملہ جائے گا۔محمد علی درانی نے کہا کہ ہم نے تیسری تجویز گرینڈ ڈائیلاگ کی دی ہے۔ اپوزیشن ڈائیلاگ کے لیے جس کو بھی چاہے شامل کر سکتی ہے۔  اس اہم معاملے پر پیر پگارا حکومت سے رابطہ کریں گے۔مذاکرات ہونا حکومت کے لئے اچھا ہوگا ،اندھے کو بھی نظر آرہا ہے اس لڑائی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ریاست کو ضامن بننا چاہیے ،امید ہے کہ ریاست اس معاملے پر ضامن بنے گی ،امید ہے معاملات جلد بہتر ہونا شروع ہو جائیں گے ۔

Facebook Comments