83

کراچی جانے والی پرواز کو حادثہ ،ونڈسکرین ٹوٹ گئی ،مسافروں کی چیخ و پکار

اسلام آباد  (  آوازچترال نیوز)کراچی سے اسلام آباد جانےوالی نجی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، سرین ایئر کی پروازکےدوران لینڈنگ ونڈ اسکرین پر اچانک کریک پڑ گیا،پائلٹ نے کمال مہار ت سے جہاز کو زمین پر اتار لیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سےاسلام آباد جانے والی پرواز اس وقت حادثہ سے بال بال بچ گئی جب دوران پرواز ایک پرندے کے ٹکرا جانے سے ونڈ سکرین کریک ہو گئی جو ممکنہ طور پر ایک بڑے حادثہ کا باعث بن سکتا تھا لیکنپائلٹ کی کمال مہار ت سے جہاز کو فوری طور پر لینڈ کروانے کی کوشش کی گئی اور اُسے اسلام آباد ائیر پورٹ پر ہی واپس لینڈ کروا لیا گیا ۔

Facebook Comments