93

خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ ہفتہ کی شام سے شروع ہونے کا امکان

  پشاور  ( آوازچترال نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ ہفتہ کی شام سے شروع ہونے کا امکان، بالائی اضلاع میں بارشوں وبرفباری کاسلسلہ پیر کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، گلیات، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ , چترال ور مانسہرہ میں برف باری کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات، بالائی علاقوں میں چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنا ئی جائے، سیاحوں کوموسمی صورت حال سے باخبر رکھا جائے، سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Facebook Comments