80

چترال پولیس کی طرف سے ٹرانسپورٹرز میں کورونا وباء سے بچاؤکے خاطرماسک تقسیم

چترال( آوازچترال نیوز)چترال پولیس اورٹریفک پولیس عوامی خدمت میں پیش پیش ڈی پی او لویرچترال پی ایس پی افیسر عبدالحی کی ہدایت پرڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عبد المظفرشاہ اور انچارج ٹریفک پولیس ایس آئی ابرار احمدنے ٹرانسپورٹرز اور سواریوں میں کورونا وباء سے بچاؤکے خاطرماسک تقسیم کی۔ اُنہوں نے ٹرانسپورٹرز اور سواریوں کو کورونا کی وباء سے بچاؤ کیلئے اختیاطی تدابیر اپنانے کی اور ماسک پہننے کی اپیل کی۔ڈرائیوروں کو ہدایت کی کہ گاڑیوں میں سواری بیٹھانے سے پہلے اُنہیں ماسک پہننے کی تاکید کرئے تاکہ کورونا جیسے موذی وباء سے عوام کو محفوظ رکھا جاسکے۔

Facebook Comments