تازہ ترین

11 جنوری کو تعلیمی ادارے کھولے جائیں یا نہیں؟، وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب

اسلام آباد  ( آوازچترال نیوز) تعلیمی ادارے کھولے جانے کے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے بین الاصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس 4 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں مختلف صوبوں میں کورونا صورتحال اور سکول کھولنے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا۔ اجلاس میں مئی کے آخری ہفتے اور جون کے ابتدائی ایام میں ہونے والے بورڈ امتحانات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ اجلاس میں موسم سرما اور گرما کی چھٹیوں میں کمی پر بھی غور ہوگا۔ اس کے علاوہ نیا تعلیمی سال 2020-21ء اگست 2021ء میں شروع کرنے پر بھی غور ہوگا۔ قومی تعلیمی پالیسی کے حوالے سے بھی اجلاس میں غور ہوگا۔ اس سلسلے میں وزارت تعلیم کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 25 ویں بین الاصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا انعقاد بذریعہ ویڈیو لنک صبح 11.30 بجے ہوگا۔ کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button