120

خطرناک برطانوی کورونا خیبرپختونخوا پہنچ گیا … خیبر پختونخوا حکومت نے برطانیہ سے آنیوالے 101افراد کی تلاش شروع کردی

پشاور  (  آوازچترال)برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے برطانیہ سے صوبے میں آنے والے 101 افراد کی تلاش شروع کردی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کی دیگر قسم کے پھیلا ؤکے بعد خیبر پختونخوا میں اقدامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔  اس ضمن میں برطانیہ سے خیبرپختونخوا آنے والے 101 افراد کی تلاش کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو خط ارسال کر دیئے گئے ہیں۔  ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے واپس آنے والے افراد کی تفصیلات خیبر پختونخوا حکومت کو فراہم کردی ہیں جس کے مطابق مردان، ایبٹ آباد، سوات، نوشہرہ سمیت 12 اضلاع میں برطانیہ سے لوگ واپس آئے، ان واپس آنے والے افراد کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں قرنطینہ کیا جائے گا تاکہ نئی قسم کا کورونا وائرس پھیلنے سے روکا جاسکے۔

Facebook Comments