76

کمشنر مالاکنڈ کی ہدایات ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی طرف سے لوئر چترال کے مقام ارندو میں کھلی کچہری کا انعقاد

چترال(  آوازچترال) کمشنر مالاکنڈ ظہیر الاسلام کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال حسن عابد کی طرف سے لوئر چترال کے مقام ارندو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں لوئر چترال کے تمام ہیڈز آف لائن ڈیپارٹمنٹس اور ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ انچارج ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین نے شرکت کی، کھلی کچہری کا مقصد عوام کے شکایات اور مسائل کا آزالہ کرنا ہے اس موقعے پر کمشنر ملاکنڈ، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال اور دیگر لائن ڈیپارٹمنٹس کے آفسران نے لوگوں کے مسائل سنے اور عوام کو یقین دلایا کہ ان کے جو بھی مسائل ہیں حل کئے جائیں گے اس موقعے پر کمشنر مالاکنڈ نے ارندو کے عوامی مسائل ایک ایک کرکے خود سنے اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال عوام کے مسائل ہل کرنے کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی.کمشنر مالاکنڈ نے چترال ٹاؤن میں ریسکیو 1122 کو چترال کے لوگوں کے لئے تحفہ قرار دیا۔

Facebook Comments