52

اسحاق ڈار ایک صاف گو اور سیدھی بات کرنے والے انسان ہیں : سٹیفن سیکر

لندن  ( آوازچترال )ہارڈ ٹاک کے میزبان سٹیفن سیکر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار ایک صاف گو اور سیدھی بات کرنے والے انسان ہیں اور مجھے ان کا انٹرویو کر کے بہت اچھا لگا ۔ ایک انٹرویو میں پروگرام ہارڈ ٹاک کے میزبان سٹیفن سیکر نے کہا کہ ہم ہارڈ ٹاک پر پاکستان کو زیادہ سے زیادہ کوریج  دینے کی کوشش کرتے ہیں تو جب اسحاق ڈار نے ہمیں انٹرویو  دینے کی خواہش کا اظہار کیا تو ہمیں بہت خوشی ہوئی۔اسحاق ڈار ایک صاف گو اور سیدھی بات کرنے والے انسان ہیں۔ہمارے انٹرویوز میں ہمیشہ ایک شدت ہوتی ہے اور مجھے اسحاق ڈار کا انٹرویو کر کے بہت اچھا لگا اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے بھی انٹرویو کا خوب مزہ لیا انہیں یہ قابل قدر محسوس ہوا۔   انہوں نے کہا کہ مجھے یہ شو کرتے ہوئے پندرہ سال ہو  چکے ہیں اور کئی بار سوال کو مختلف طریقے سے کرنا پڑتا ہے۔ بہت دفعہ مہمان آپ کی بات کو بدلنے کی کوشش کرتا ہے لیکن پھر میری کوشش ہوتی ہے کہ بات کو گھما کر پھر اسی سوال پر لے آئوں کیونکہ مجھے اس کا  جواب چاہیے ہوتا ہے۔ایک پروگرام پچاس منٹ تک چلتا ہے اور اس میں ایک روانی ہوتی ہےاور اگر آپ کا مہمان کسی جواب سے کترا رہا ہے تو مجھے کچھ دیر بعد اسی سوال پر آیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ مہمان اس بات کو اچھے طریقے سے محسوس کرتے ہیں لیکن میزبان کو بھی اس بات کا خیال رکھنا پڑتا ہے کہ مہمان کی عزت نفس مجروح نہ ہو کیونکہ یہ کوئی باکسنگ کا میچ نہیں ہوتا  جس میں آپ کو مخالف فریق کے چاروں شانے  چت کرتے ہوتے ہیں۔ہمارا مقصد بس معلومات حاصل کرنا ہوتا ہے اور اسے اپنے دیکھنے والوں سے شیئر کرنا ہوتا ہے۔   یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ہارڈ ٹاک میں انٹرویو گزشتہ دنوں میڈیا پر بہت زیر بحث رہا تھا اور پاکستان میں عوام نے اس پر بہت تنقید کی تھی۔

Facebook Comments