178

ملک میں پہلی مرتبہ نئی گاڑیوں کی دوبارہ فروخت پر ٹیکس عائد کر دیا گیا

اسلام آباد ( آوازچترال) ملک میں پہلی مرتبہ نئی گاڑیوں کی فروخت پر ٹیکس عائد کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں نئی گاڑیوں کی دوبارہ فروخت پر ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے ای سی سی سے موصول ہونے والی سمری کو منظور کر لیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد ملک میں پہلی مرتبہ نئی گاڑیوں کی دوبارہ فروخت پر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خریدی گئی نئی گاڑی 90 روز کے اندر فروخت کرنے پر ٹیکس لاگو ہوگا۔ 90 روز کے اندر نئی گاڑی کی دوبارہ فروخت پر فکس ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ 1000 سی سی کی گاڑی پر 50 ہزار جبکہ 2000 سی سی کی گاڑی کی فروخت پر ایک لاکھ روپے کا فکس ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ 2 ہزار سی سی سے اوپر والی گاڑیوں کی 90 روز کے اندر اندر دوبارہ فروخت پر 2لاکھ روپے تک ودہولڈنگ ٹیکس دینا ہوگا۔ اضافی ودہولڈنگ ٹیکس یکم جنوری سے 30 جون 2021 تک نافذ العمل رہے گا۔ وفاقی حکومت نے ٹیکس وصولیوں کاہدف پورا کرنے کےلیے یہ فیصلہ کیا ہے۔

Facebook Comments