تازہ ترین

وفاقی کابینہ کا اجلاس اختتام پذیر:اہم فیصلوں کی منظوری

 اسلام آباد ( آوازچترال )وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اختتام پذیر۔اجلاس کے دوران کا بینہ نے مردم شماری پر وزرا کی رپورٹ منظورکرلی ،کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 16 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کردی ۔ کابینہ اجلاس میں نیپرا کی سال 2019-20 اور سٹیٹ انڈسٹری رپورٹ 2020 پیشاقتصادی امور ڈویژن غیر ملکی فنڈز کے استعمال پر بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں مارگلہ روڈ اسلام آباد پر تجاوزات سے متعلق کابینہ کے فیصلے پر عملدرآمد رپورٹ پیش کابینہ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے ملازمین پر لازمی سروسز ایکٹ کی توسیع دیدی ۔کابینہ نے سی ڈی اے آرڈیننس 1980 میں ترمیم کی منظوریایس ٹی ای ڈی ای سی کے ایم ڈی کی تقرری کردی گئی ۔ کابینہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بحری سائنس کے ڈی جی کی تقرری کی منظوریکابینہ زرعی ترقیاتی بنک کے بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دیدی ۔کابینہ اجلاس میں سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دیدی۔ کابینہ نے ٹربائین فیول ایوی ایشن ہائی فلیش کی امپورٹ کی منظوری دیدی ۔اجلاس میں فیصلہ کے دوران مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں پیش ہوگا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button