لاہور ( آوازچترال نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ 3سو کنال کے گھر کو ریگولرائز کیا گیا، غریبوں کی جھونپڑیاں تجاوزات کے نام پر مسمار کی جاتی ہیں۔ لیگی رہنما عطا تارڑ نے عظمی بخاری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنی رہائشگاہ ریگولرائزڈ کرائی، کیا یہ غیر قانونی کام نہیں ؟ اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کی سپین میں پراپر ٹیز ہیں اس کے کہنے پر ایف آئی اے کو شہباز شریف کا کیس دے دیا گیا، شہباز شریف سے ایف آئی اے نے 7 منٹ 23 سیکنڈ تفتیش کی، منی لانڈرنگ کب اور کس نے کی یہ وقت بتائے گا۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا بکتر بند گاڑی میں سفر سے شہباز شریف کو تکلیف ہوئی، عمران خان کے حکم پر شہباز شریف کی رپورٹ ایک ماہ کی تاخیر سے دی گئی۔