تازہ ترین

حافظ حسین احمد اور مولانا شیرانی سے پارٹی پالیسی کے مخالف بیانات پر پوچھ گچھ

 کوئٹہ ( آوازچترال ) حافظ حسین احمد اور مولانا محمد خان شیرانی کی پارٹی پالیسی اور قیادت پر تنقید کی وجہ سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیانات پر مولانا سینئیر رہنمائوں سے ناراض، مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر دونوں پارٹی رہنماﺅں سے بلوچستان جے یو آئی قائدین نے ملاقات کی، حافظ حسین احمد اور مولانا شیرانی سے پارٹی پالیسی کے مخالف بیانات پر پوچھ گچھ، پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات پردونوں قائدین واضح جواب نہ دے سکے، بظاہر سینیٹ الیکشن میں پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر سینئیر رہنما ناراض ہوئے، جے یو آئی موروثی جماعت ہے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ سینیٹ ٹکٹ نہ دینے کی وجہ سے حافظ حسین احمد اور مولانا شیرانی پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، پرانے رہنمائوں کو جے یو آئی میں برداشت نہیں کیا جارہا، مولانا فضل الرحمن سے پہلے میں جمعیت میں آیا تھا، 1973 میں جمعیت میں آیا،مولانا فضل الرحمن 1980میں جمعیت کے رکن بنے، جمعیت کے رکن طور پر میرے فارم پرخود مولانا مفتی محمود نے دستخط کئے تھے، آج جے یو آئی میں پیسے والوں کو آگے لایا جا رہا ہے، مولانا شیرانی،گل نصیب سمیت متعدد رہنما جمعیت کی پالیسی سے تنگ ہیں، ترجمانی سے ہٹایا گیا ہے لیکن اب بھی جمعیت کا رکن ہوں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button