174

کورونا ویکسین لگانے کے بعد لوگ، مگرمچھ بن سکتے ہیں.برازیلین صدر

برازیل( آوازچترال ) برازیل کے صدر جائر بولسونارو نے ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کی ویکسینز پر تنقید کرتے ہوئے عجیب و غریب دعویٰ کیا ہے کہ فائزر کی کورونا ویکسین لگانے کے بعد لوگ، مگرمچھ بن سکتے ہیں برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چند روز قبل ویکسین سے متعلق دعویٰ کرتے ہوئے جائر بولسونارو نے یہ بھی کہا کہ ویکسین لگانے سے خواتین کے چہر ے پر بالوں میں اضافہ ہوسکتا ہے اور مردوں کی آوازیں تبدیل ہوکر زنانہ ہوسکتی ہیں. جائر بولسونارو نے کورونا وائرس ویکسین سے متعلق کہا کہ فائزر کے معاہدے میں یہ واضح ہے کہ ہم کسی مضر اثرات کے ذمہ دار نہیں ہیں، اگر آپ مگرمچھ میں تبدیل ہوجاتے ہیں تو یہ آپ کا مسئلہ ہے انہوں نے کہا کہ اگر آپ مافوق الفطرت مخلوق (superhuman) بن جاتے ہیں، اگر عورت کی داڑھی آنا شروع ہوجاتی ہے یا اگر کوئی مرد زنانہ آواز میں بولنا شروع کردے تو ان کا (فائزر) کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے. جائر بولسونارو جو رواں برس کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے تھے، انہوں نے متعدد مواقع پر یہ اصرار کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس ویکسین نہیں لگوائیں گے اور انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ لوگوں کو ویکسین لگوانے سے انکار کرنے کی اجازت ہونی چاہیے انہوں نے 17 دسمبر کو کہا تھا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ میں ایک بری مثال پیش کررہا ہوں لیکن میں احقموں، بیوقوفوں سے یہ کہتا ہوں انہیں بتاتا ہوں کہ میں پہلے ہی وائرس کا شکار ہوچکا ہوں مجھ میں اینٹی باڈیز موجود ہیں تو ویکسین کیوں لگاﺅں؟ . اس سے قبل نومبر میں جائر بولسونارو نے اسی طرح کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں آپ کو بتاتا ہوں میں ویکسین نہیں لگواﺅں گا انہوں نے کہا تھا کہ یہ میرا حق ہے اور مجھے یقین ہے کہ کانگریس ان کے لیے مشکلات پیدا نہیں کرے گی جو ویکسین نہیں لگوانا چاہتے ہیں. برازیل کے صدر نے کہا کہ اگر یہ موثر، دیرپا، قابل اعتماد ہے تو جو یہ ویکسین نہیں لگواتا وہ خود کو نقصان پہنچائے گا اور جو ویکسین لگواتا ہے وہ متاثر نہیں ہوگا، اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے‘دوسری جانب اگلے صدارتی انتخاب میں جائر بولسونارو کے ممکنہ حریف جوآو ڈوریا ایک ویکسن کورونا ویک کے سب سے بڑی حامی ہیں. بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق چند روز قبل برازیل کی سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا تھا کہ برازیل کے تمام شہریوں کو کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کی ضرورت ہے لیکن انہیں اس کے لیے مجبور نہیں کیا جائے گا خیال رہے کہ جائر بولسونارو نے صحت حکام کی جانب سے منظور کردہ تمام کوروناو وائرس ویکسین عوام کو فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے لیکن انہوں نے کہا ہے کہ کوئی بھی کسی کو ویکسین لگوانے کے لیے مجبور نہیں کرسکتا. برازیل نے رواں ماہ کے آغاز میں ایک ویکسینیشن پلان جاری کیا تھا جس میں آبادی ایک چوتھائی حصے کو ابتدائی طور پر ویکسین لگانا شامل تھا تاہم اس کے آغاز کی کسی تاریخ کا عندیہ نہیں دیا گیا خیال رہے کہ برازیل کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا دنیا کا تیسرا ملک ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 72 لاکھ 38 ہزار سے زائد جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار سے زائد ہے جو امریکا کے بعد اموات کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے.

Facebook Comments