54

اس بار حج مہنگاہوگا، وفاقی وزیر مذہبی امور

اسلام آباد ( آوازچترال) وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ ایس اوپیز کی وجہ سے اس بار حج مہنگا ہوگا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حج پالیسی 2021 کے حوالے سے فریقین سے مشاورت جاری ہے۔ حجاج کرام کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات حاصل کرنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں ۔ گزشتہ سال سامنے آنے والی شکایات کا ازالہ کرنےکیلئےہرممکن کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حج مہنگا ہوگا لیکن حکومت عازمین حج کیلئےسبسڈی کےمتبادل سہولیات دےرہی ہے۔ کوشش کریں گے کم سے کم اخراجات میں حج کرایا جاسکے۔ اپوزیشن کے لانگ مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے31جنوری کی ڈیڈلائن دی ہےلیکن سال نہیں بتایاہے۔ دھرنادیناآسان کام نہیں،عمران خان کا اس میں وسیع تجربہ ہے ۔ کرائے کے لوگ جنوری کی یخ بستہ راتوں میں اسلام آباد میں نہیں ٹھہر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مولانافضل الرحمان کےسیاسی موقف سےاختلاف ہے ۔ فضل الرحمان جن لوگوں کو لیڈ کررہے ہیں وہ انکے منصب، شان کیخلاف ہے۔

Facebook Comments