135

لویر دیر: کٹ گاڑیوں پر پابندی کسی صورت قابل قبول نہیں ،سینیٹر مشتاق احمد خان

  لویر دیر ( آوازچترال)امیرجماعت اسلامی سینیٹر مشتاق احمد خان نےتالاش میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا۔ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ کٹ گاڑیوں پر پابندی کسی صورت قابل قبول نہیں جے آی یو بدھ سےملاکنڈ ڈویژن بھر میں مظاہرہ کریں گی۔کٹ گاڑیوں پر پابندی سے بے روزگاری کا نیا سیلاب آئے گا جس سے علاقہ میں بدامنی کا خطرہ ہے۔ انہوں کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہو چکی ہے،مہنگائی کا سونامی آ چکا ہے۔دو کروڑ کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچےآ چکے ہیںپاکستان کے قرضوں میں دو سال کے اندر 23.6 بلین ڈالر کا اضافہ ہو چکا۔ بدترین مہنگائی کے سبب 30 لاکھ افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔بچوں کے ساتھ ریپ میں ملوث افراد کو نامردبنانے کا قانون غیر اسلامیہے ملوث افراد کو سزائے موت دی جائے۔ ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئےانہوں کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے آئی پی پیز کے مہنگے معاہدے جاری رکھے جس سے ایک ہزار ارب روپے ناجائز منافع کمایا۔حکومت بتائے پٹرولیم مصنوعات اور چینی بحران میں ملوث مافیا کے خلاف کون سی کارروائی ہوئی موجودہ حکومت کی سب سے بڑی فنانسر مافیاز ہے۔

Facebook Comments