تازہ ترین

اب ڈرائیور سو نہیں سکیں گے، موٹر وے پولیس نے ڈرائیور کو نیند سے جگانے کی ڈیوائس متعارف کروا دی

کراچی( آوازچترال) ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لئے موٹر وے پولیس نے ڈرائیور کو نیند سے جگانے کی ڈیوائس متعارف کروا دی۔ یہ ڈیوائس ٹریفک حادثات کی شرح کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو گی ۔ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے شخص کے کانپر لگی یہ ڈیوائس ہے تو صرف 300 روپے کی ، تاہم یہ انسانی جان بھی بچا سکتی ہے۔اینٹی نازنگ نامی یہ ڈیوائس ٹریفک حادثات کو کم کرنے کے لئے متعارف کروائی گئی ہے ، جو دوران ڈرائیونگ نیند کا غلبہ آنے کی صورت میں ہارن دے کر ڈرائیور کو جگاتی ہے۔موٹروے پولیس ریکارڈ کے مطابق زیادہ تر حادثات دوران ڈرائیونگ ڈرائیورز کی نیند کی وجہ سے پیش آتے ہیں، ان حادثات میں سینکڑوں شہری اپنی جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ جس کے تدارک کے لیے موٹروے پولیس جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کر رہی ہے۔موٹر وے پولیس کی جانب سے اینٹی ڈوزنگ ڈیوائس ملک بھر میں متعارف کروائی جارہی ہے۔ جس میں موٹروے پر سفر کرنے والے مسافر بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button