تازہ ترین

طلباء کو بی ایس کے بعد پی ایچ ڈی میں براہ راست داخلے کی اجازت مل گئی

لاہور (  آوازچترال ) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بی ایس کے بعد براہ راست پی ایچ ڈی میں داخلہ کی اجازت دے دی ، متعلقہ مضمون کے علاوہ بھی کسی اور مضمون میں پی ایچ ڈی کی جاسکے گی ، طلباء کو بی ایس میں اضافی گھنٹے پڑھنا ہوں گے ، نئی پالیسی کا اطلاق یکم جنوری 2021ء سے ہو گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایچ ای سی کی طرف سے پی ایچ ڈی میں داخلے کیلئے جاری کردہ نئی پالیسی کی روشنی میں اب بی ایس کے بعد براہ راست پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا جاسکے گا ، طلباء کو متعلقہ مضمون کے علاوہ بھی کسی اور مضمون میں پی ایچ ڈی کی اجازت ہوگی تاہم یونیورسٹیوں کی اکیڈیمک کمیٹیاں طلباء کی پی ایچ ڈی کی اہلیت کا تعین اور اضافی مضمون پڑھانے کا فیصلہ کریں گی۔ بتایا گیا ہے کہ اس ضمن میں نومبر 2013ء سے پہلے سے پی ایچ ڈی پروگرام چلانے والی جامعات کو 31 دسمبر 2020ء تک ایچ ای سی کو رپورٹ جمع کروانا ہوگی جب کہ نومبر 2013ء کے بعد پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے والی یونیورسٹیوں کیلئے 31 دسمبر سے پہلے این او سی کا حصول لازمی ہوگا بصورت دیگر این او سی حاصل نہ کرنے والی جامعات کی تصدیق نہیں کی جائے گی۔ دوسری طرف لاہور پولیس کے سب انسپیکٹر نے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کرلی، فرائض کی ادائیگی کے ساتھ حصول تعلیم کا شوق رکھنے والا محمد عرفان انتھک محنت کے بعد پی ایچ ڈی کر سکالر ‘ڈاکٹر محمد عرفان’ بن گیا۔ لاہور کا سب انسپکٹر اپنے دیگر ساتھیوں کیلئے مثال بن گیا ، تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے محمد عرفان نےاپنی سخت ملازمت کے باجود تعلیم نہ چھوڑی اور پی ایچ ڈی کرنے کا خواب پورا کر دکھایا ۔ سب انسپکٹر محمد عرفان نے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی ہے اور اب وہ سب انسپیکٹر ڈاکٹر محمد عرفان بن گیا ، محمد عرفان 2007 سے محکمہ پولیس میں فرائض انجام دے رہا ہے لیکن تمام تر مشکلات کے باوجود اس نے اپنا تعلیمی مشن جاری رکھا اور فرائض کی ادائیگی کے ساتھ حصول تعلیم کا شوق رکھنے والا محمد عرفان ہمت نے ساڑھے چار سال ان تھک محنت کے بعد آج وہ اپنے نام کے ساتھ فخر سے ڈاکٹر لکھنے کے قابل ہوگیا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button