تازہ ترین
چترال ٹریفک پولیس ….. غیر قانونی لائٹس والے گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری۔
چترال ( نمائندہ آوازچترال)چترال ٹریفک پولیس کی طرف سے غیر قانونی لائٹس والے گاڑیوں کے خلاف بھر پور کارروائی جاری ہے۔ڈی پی او چترال پی ایس پی افیسر عبدالحئی کی ہدایت پر ٹریفک واڑدن ابرار احمد کی قیادت میں ٹریفک اہلکاروں نے چترال میں غیر قانونی لائٹس،لیزر وغیرہ کے خلاف مہم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت بہت سے گاڑیوں سے غیر قانونی لائٹس نکالے گئے اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔ٹریفک وارڈن ابرار احمد نے اس موقع پر کہا کہ غیر قانونی لائٹس کی وجہ سے اکثراوقات سامنے سے آنے والے ڈرائیوروں کو گاڑی چلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتا ہے اس لئے ڈی پی او چترال کی ہدایت پر ان غیر قانونی لائٹس والے گاڑیوں کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے۔
Facebook Comments