119

امریکی تیر انداز شکاری نے چترال میں نایاب کشمیری مارخور شکار کر لیا، بدلے میں کتنی بڑی رقم ملے گی؟مقامی کمیونٹی خوش

چترال( نمائندہ آوازچترال ) امریکی تیر انداز شکاری نے چترال میں نایاب کشمیری مارخور کا شکار کر لیاجو چترال کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا شکار ہے۔امریکی تیر انداز شکاری مسٹر جوزف برڈفورڈنے صوبائی حکومت کی اجازت اور محکمہ وائلڈ لائف سے پرمٹ حاصل کرکے توشی شہ شہ مورخور کنزرونسی چترال میں شکار کے لئے پہنچ چکے تھےجس کا انتظام چترال وائلڈ لائف نے کی تھی۔امریکی شکاری نے چھ دنوں کی جدوجہد کے بعد آخرکار تیر اندازی کے زریعے 8 سالہ  مورخور کا شکار کرنے میں کامیاب ہوا۔شکار کئے گئے مارخور کو دو تیر لگے۔اس ایک شکار کے بدلے   صوبائی حکومت کو ایک کروڑ بیس لاکھ روپے ملیں گے 20فیصد حکومت اور 80فیصد مقامی کمیونٹی کو ملے گی۔

Facebook Comments