60

کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، اہم اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد ( آوازچترال) کینیڈین ویزا حاصل کرنے والے پاکستانی طلبا کی تعداد 33 فیصد سے بڑھ کر 46 فیصد ہو گئی۔کینیڈا میں پاکستان ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے بتایاکہ سٹوڈنٹ ڈائریکٹ سٹریم (ایس ڈی ایس) میں پاکستان کی شمولیت سے کینیڈا میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمندپاکستانی طلبا کی ویزا درخواستوں کی قبولیت کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے،کینیڈین حکام کی جانب سے پاکستان ہائی کمیشن کے ساتھ شیئر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق سٹڈی پرمٹ کی منظوری کے حوالے سے جنوبی ایشیا کے ممالک میں پاکستان تیسرا بڑا ملک بن چکا ہے۔ رضا   بشیر تارڑ نے کہاکہ ایس ڈی ایس میں شمولیت سے کینیڈین سٹڈی پرمٹ اور ویزا توسیع حاصل کرنے والے پاکستانی طلبا کی تعداد 33 فیصد سے بڑھ کر 2019 میں 46 فیصد ہو گئی ہے۔ رضا بشیر تارڑ نے کہاکہ حالیہ وقتوں میں پاکستانی طلبا کی ویزا درخواستوں کے بڑی تعداد میں رد کیے جانے کی خبروں کی اشاعت کے بعد پاکستان ہائی کمیشن نے اس معاملہ کو کینیڈین حکام کے ساتھ اٹھایا تھا۔ رضا بشیر تارڑ نے کہاکہ امید ہے کہ ایس ڈی ایس سکیم کے تحت پاکستانی طلبا و طالبات کینیڈا میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔رضا بشیر تارڑ نے کہاکہ ایس ڈی ایس سکیم سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور ویزا درخواستوں کو رد ہونے سے بچانے کے لیے مطلوبہ شرائط و ضوابط پر عمل درآمد ضروری ہے۔

Facebook Comments