122

سوتیلی ماں نے چار سالہ بچے کو زندہ جلا دیا

اسلام آباد (  آوازچترال ) وفاقی دارالحکومت میں سوتیلی ماں نے اپنے چار سالہ بچے کو زندہ جلا کر قتل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنےچار سالہ سوتیلے بیٹے کو زندہ جلا دیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ خاتون نے اپنے 4 سالہ بچے کوجلا کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے ۔ خاتون نے چار سالہ بچے کو آگ لگائی جس سے وہ فوری طور پر انتقال کر گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چار سالہ معصوم بچہ بری طرح جھلس گیا تھا جس کے باعث اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی ۔ تاہم ابھی تک خاتون نے یہ نہیں بتایا کہ اس نے بچے کو آگ کیوں لگائی، اور کس وجہ سے اس معصوم کی جان لی۔ پولیس کا اس بارے میں کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی پولیس اصل حقائق سے آگاہ ہو جائے گی ۔

Facebook Comments