تازہ ترین

وزیراعظم نے مشروط طور پر استفعی دینے پر آمادگی ظاہر کر دی

اسلام آباد (  آوازچترال ) وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کو چیلنج کیا ہے کہ اگر وہ ایک ہفتہ بھی دھرنے میں گزاردیں تو میں استعفے کا سوچنا شروع کر دوں گا۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتیں اس وقت وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہیں جب کہ اس مقصد کے لیے انہوں نے باقاعدہ حکمت عملی بنا لی ہے جس میں اسلام آباد کی جانب سے لانگ مارچ بھی شامل ہے۔ اسی حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کو انٹرویو دیتے ہوئے اپوزیشن کو بڑا چیلنج کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میں نے اسلام آباد میں 126 دن دھرنا دیا۔میں اپوزیشن کو چینلج کرتا ہوں کہ اگر انہوں نے ہفتہ بھی یہاں گزار لیا تو پھر میں واقعی استعفیٰ دینے سے متعلق سوچنا شروع کر دوں گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button