تازہ ترینکاروبار

چترال اکنامک زون سمیت دیگرزونز کا افتتاح بھی عنقریب کیا جائیگا۔کامران بنگش

پشاور (  آوازچترال)ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش نے  وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے ہمراہ پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ     40 ایکڑ پر محیط چترال اکنامک زون، 89 ایکڑ کے غازی اور 400 ایکڑ کے بنوں اکنامک زونز کا افتتاح بھی عنقریب کیا جائے گا۔صنعت کو سستی بجلی فراہمی بات کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے واضح کیا کہ صنعتی ترقی کے لئے ویلنگ ماڈل کے ذریعے صنعتی یونٹوں کو ملاکنڈ تھری،دارل خوڑ، رانولیہ اور مچئی پاور ہائیڈرو سٹیشن سے سستی بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ متعارف کیا گیا ہے جسکی منظوری کابینہ نے دی ہے جبکہ منصوبے پاور سٹیشن سے 137 میگاواٹ بجلی پیدا ہوتی ہے۔ یہ بجلی سستے نرخوں پر صنعتوں کو فراہم کرنے سے صوبے میں صنعتی انقلاب اجائیگا۔بہترین مواصلاتی نظام کی فراہمی کا ذکر کرتے ہوئے کامران بنگش نے کہا کہ سوات ایکسپریس وے پاکستان تحریک انصاف کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جس سے سیاحت کو فروغ ملی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button