94

اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اپر چترال کے مختلف کاروباری حلقوں، ٹرانسپورٹرز اور پبلک مقامات کا دورہ ..ضابطہ اخلاق کی عملدرآمد کا نوٹس لیا۔

 اپرچترال(نمائندہ آوازچترال )صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر مستوج ایٹ بونی شاہ عدنان نے جمعرات17دسمبر کو اپر چترال کے مختلف کاروباری حلقوں، ٹرانسپورٹرز اور پبلک مقامات کا دورہ کیا اور ضابطہ اخلاق کی عملدرآمد کا نوٹس لیا۔ دوران چیکنگ متعدد دکانداروں، ٹرانسپورٹرز اور رہگیروں کو ماسک کا استعمال نہ کرنے اور بار بار سمجھانے اور آگاہ کرنے کے باوجود خلاف ورزی کرنے پر جرمانے لگائے گئے اور متعدد افراد کو آئندہ کے لئے جاری شدہ ہدایات پر عمل کرنے کے حوالے سے وارننگ دی گئی۔

Facebook Comments