تازہ ترینکاروبار

چترال چمبر آف کامرس نے بزنس مین پینل کی حمایت کا اعلان کر دیا

تیمرگرہ ( آوازچترال ) چترال چمبر آف کامرس نے بزنس مین پینل کی حمایت کا اعلان کر دیا اس حوالے سے چترال چمبر آف کامرس کے صدر حاجی سلطان، صوبائی کوآ ڈینٹر سرتاج خان،، سینئر نائب صدر لیا قت خان، نائب صدر صدر قزافی، جے بی ممبر محمد وزیر، ایگزکیٹو ممبر محمد رفیع نے تیمرگرہ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بزنس مین پینل کے صدراتی امید وارناصر حیات بگو، سینئر نائب صدارتی اُمید وار خوا جہ شاہ زیب اکرم، اور نائب صدارتی امیدوار کے پی محمد زاہد شاہ،کی پینل کی بھر پور حما یت کا اعلان کیا اُنہوں نے کہا کہ بزنس مین پینل تاجروں کے حقوق کا ترجمان ہے اور وہ تاجروں کے حقوق کے لئے کوشاں ہے، انشا ء اللہ 30 دسمبر کو بزنس مین پینل بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اُنہوں نے کہا کہ مذکورہ پینل تاجروں کو آسان اقساط پر قرضے کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل حل کرے گی۔

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button