94

چترال ایک قدرتی سیاحت کا مقام ہے اسے نکھارنے کے لیے کام کر رہے…ذلفی بخاری

اسلام آباد( آوازچترال) معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذلفی بخاری نے کہاہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ سیاحت کے شوقین وزیراعظم عمران خان ہیں۔ معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذلفی بخاری نے آن لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں سب سے زیادہ سیاحت کے شوقین وزیراعظم عمران خان ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن پر مجھے کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، میوزیم ملک کو پیسہ بنا کر دیتے ہیں جبکہ پاکستان میں ایسی سوچ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم لاہور میوزیم کو آرکیالوجی کے تحت کریں گے، بورڈ تشکیل دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ٹیکسلا میوزیم خوب صورت میوزیم ہے جہاں بدھا کی باقیات موجود ہیں، سعودیہ عرب اور قطر ہمارے میوزیم پر سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہیں، ایبٹ آباد، کالاش، پشاور میں بھی عالمی معیار کے میوزیم بنائے جائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس کے دوران کامرس انڈسٹری کے لیے حکومت پاکستان نے بہترین اقدامات کیے۔ انہوںنے کہاکہ ہم موسم سرما کے دوران سیاحت کو فروغ دینے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں،چترال ایک قدرتی سیاحت کا مقام ہے اسے نکھارنے کے لیے کام کر رہے۔

Facebook Comments