59

وزیر اعظم عمران خان نے جلوزئی نوشہرہ میں ہاوسنگ فلیٹس کا افتتاح کیا

  نوشہرہ ( نمائندہ آوازچترال )وزیر اعظم عمران خان کا جلوزئی نوشہرہ میں ہاوسنگ فلیٹس کا افتتاح، وزیر اعظم کو موقع پر صوبائی ہاوسنگ اتھارٹی حکام کی طرف سے منصوبہ پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا کے جلوزئی ہاؤسنگ منصوبہ پر 8,631 پلاٹس پر مشتمل ہے جس میں 5,7,10 اور 20 مرلے کے پلاٹس شامل ہیں، اس منصوبہ میں سرکاری ملازمین اور شہری پلاٹس حاصل کر سکتے ہیں، اس منصوبے میں اسکول، پارکس، ہسپتال، مساجد، سیوریج، پانی، گیس اور بجلی کی سہولیات موجود ہیں، صوبہ خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں بشمول پشاور، مردان، سوات، چارسدہ اور ہنگو میں بھی ہاؤسنگ منصوبے بنائیں جائیں گے، بریفنگ میں بتایا گیا کے اگلے 6 مہینوں میں کل 30,788 یونٹس تیار کیے جائیں گے،وزیر اعظم نے فلیٹس حاصل کرنے والے افراد کو ملکیتی دستاویزات بھی تقسیم کیے۔ وزیر اعظم نے کہا کے غریب اور متوسط طبقے کو اپنا گھر فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس ضمن میں پورے ملک میں منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔

Facebook Comments