135

چترال کے ایک اور ہونہاربیٹے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

چترال( نمائندہ آوازچترال)کمپیوٹرسائنس اور سافٹ انجینئرنگ کے شعبے میں ملک کے صف اول کی جامعہ کامسیٹس یونیورسٹی کے لاہور کیمپس میں زیر تعلیم چترال کے فرزند صفی اللہ نے بی سی ایس چارسالہ پروگرام پہلی پوزیشن کے ساتھ پاس کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ صفی اللہ کا تعلق چترال کے علاقہ کوہ کے گاؤں موری لشٹ پائین سے ہے۔اُنہوں نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول موری لشٹ سے حاصل کرنے کے بعد ایف ایس سی کمپیوٹر سائنس گورنمنٹ کالج چترال سے کیا۔

Facebook Comments