128

آئندہ سال 52سینیٹرز ریٹائر ہونگے، لیگ ن کے 17ارکان شامل

اسلام آباد (  آوازچترال نیوز) آئندہ سال ہونے والے سینٹ الیکشن کے دوران سب سے زیادہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹرز ریٹائرہونگے۔بی این پی مینگل اور اے این پی کی نمائندگی ختم ہو جائے گی۔ اس وقت سینٹ کے 103 ارکان ہیں کیونکہ اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف نہیں ا ٹھایا تھا اور وہ لندن میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ پارلیمانی اعداد وشمار کے مطابق 11 مارچ 2021ء کو ریٹائر ہونے والے سینیٹرز میں 65 فیصد کا تعلق اپوزیشن سے ہے۔ 103 کے ایوان میں سے 52 سینیٹرز ریٹائرہو جائینگے۔ن لیگ کے30 میں سے 17،پیپلزپارٹی کے 21 میں سے 8 سینیٹرز ریٹائر ہو ں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے 14 میں سے 7، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے 5 میں سے چار سینیٹرز ریٹائر ہوں گے، جے یو آئی ف کے 4 میں سے دو سینیٹر ریٹائر ہوں گے۔ جماعت اسلامی کے دو میں سے ایک، بی اے پی کے 9 میں سے تین سینیٹرز ریٹائر ہوں گے، بی این پی مینگل اور اے این پی کی نمائندگی ختم ہو جائے گی۔ نیشنل پارٹی کے چار میں سے دو،پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے بھی چار میں سے دو سینیٹر ریٹائرہوں گے۔ آزاد کے 7 میں سے چار سینیٹرز ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ مجموعی طور پر 52ریٹائر ہونے والے سینیٹرز میں سے 34کا تعلق اپوزیشن جماعتوں اور18کا حکومت اور اسکی اتحادی جماعتوں سے ہے۔ مسلم لیگ کے ریٹائرڈ ہونے والے سینیٹرز میں اپوریشن لیڈر راجہ ظفرالحق،پارلیمانی لیڈر مشاہد اللہ خان،پرویز رشید،آغا شہباز درانی،عائشہ رضا فاروق،چوہدری تنویر خان،اسد اشرف،غوث محمد نیازی،کلثوم پروین،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ صلاح الدین ترمذی،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم،جاوید عباسی،نجمہ حمید،ساجد میر،راحیلہ مگسی،سلیم ضیاء،سردار یعقوب خان ناصر شامل ہیں۔ پیپلزپارٹی کے ریٹائرڈ ہونے والے سینیٹرز میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا،پارلیمانی لیڈر شیری رحمان،رحمان ملک،فاروق نائیک،سسی پلیجو،اسلام الدین شیخ،گیان چند اور یوسف بادینی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے شبلی فراز،محسن عزیز،نعمان وزیر،جان کینتھ ولیم،لیاقت ترکئی،ثمینہ سعید اور ذیشان خانزادہ ریٹائرہوں گے۔جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بھی ریٹائرہوجائیں گے۔ا یم کیو ایم کی خوشبخت شجاعت،میاں عتیق،بیرسٹر محمد علی سیف اور نگہت مرزا بھی ریٹائر ہوجائیں گی۔بلوچستان عوامی پارٹی کے سرفراز بگٹی،منظور احمد اور خالد بزنجو شامل ہیں۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے عثمان کاکڑ،گل بشری،نیشنل پارٹی کے اشوک کمار اور میر کبیر شاہی۔بی این پی مینگل کے جہانزیب جمالدینی جبکہ چار آزاد اراکین بھی ریٹائر ہوں گے جن میں اورنگزیب خان،مومن خان آفریدی،سجاد حسین طوری اور تاج محمد آفریدی شامل ہیں۔ جے یو آئی (ف) کے مولانا عطاء الرحمان اور سینیٹر غفور حیدری بھی ریٹائرڈ ہونے والوں میں شامل ہیں۔اے این پی کی ستارہ ایاز بھی ریٹائر ہوجائیں گی-

Facebook Comments