تازہ ترینکاروبار

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافہ کر دیا

اسلام آباد (  آوازچترال نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر عوام پر پٹرول بم چلا دیا۔ فی لٹر پٹرول کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عوام کے لیے بری خبر ہے، حکومت نے عوام پر پٹرول بم چلا دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد پیٹرول کی فی لٹر قیمت 103 روپے 69 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ دوسری طرف ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 3 روپے اضافے کے بعد 108روپے 44 پیسے ہو گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل 5 روپے اضافے کے بعد 70روپے 29 پیسہ کا ہو گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 5 روپے اضافے کے بعد 67 روپے 86 پیسہ فی لیٹر مقررکر دی گئی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button