104

لیفٹینٹ جنرل اختر نواز ستی نئے چئیرمین این ڈی ایم اے تعینات

 اسلام آباد ( آوازچترال نیوز )لیفٹینٹ جنرل اختر نواز ستی نئے چئیرمین این ڈی ایم اے تعینات، وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی۔ سابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل 13 دسمبر کو ریٹائر ہوئے جسکے بعد یہ عہدہ خالی تھا۔ نئے چیئرمین این ڈی ایم اے کی تعیناتی کے لئے لیفٹنٹ جنرل اختر نواز ستی کا نام کابینہ سے منظوری کے لئے بھیجا گیا تھا جس کی آج اجلاس میں کابنیہ نے منظوری دے دی ۔ چیئرمین این ڈی ایم اے حال ہی میں میجر جنرل سے ترقی پاکر لیفٹننٹ جنرل بنے تھے ان کا تعلق انفنٹری ڈویژن سے ہے۔

Facebook Comments