56

سی،اینڈ،ڈبلیو ڈویژن اپر چترال کے ایگزیکٹو انجینئر کو متبادل روڈ پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کے احکامات صادر…وزیر زادہ ….. مولانا ہدایت الرحمان

اپر چترال ( آوازچترال نیوز ) وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان نےا ستارو تورکہو کے متاثرہ پل اور روڈ کا ہنگامی دورہ کیا۔ اس موقع پر علی ظفر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس، ذوالفقار تنولی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال، محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال، شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور ایگزیکٹو انجینئر سی،اینڈ،ڈبلیو ڈویژن اپر چترال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تفصیلی معائنے اور جائزہ لینے کے بعد انہوں نے سی،اینڈ،ڈبلیو ڈویژن اپر چترال کے ایگزیکٹو انجینئر کو متبادل روڈ پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کے احکامات صادر کئے۔ زمین مالکان کو زمین وغیرہ کا معاوضہ دونوں عوامی نمائندے اپنے اپنے صوابدیدی فنڈز سے ادا کریں گے۔ کام کی نگرانی اور بروقت پیعام رسانی کے لئے موقع پر ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو روزانہ کی بنیاد پر کام کی رفتار اور معیار کو جانچنے کے بعد بروقت ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور متعلقہ محکمے کو آگاہ کریگی۔

Image may contain: 3 people, including Aftab M Tahir, people sitting and outdoor

Image may contain: 7 people, including Wazir Zada and Muhammad Haroon, people standing and outdoor

Facebook Comments