تازہ ترینکاروبار

کامیاب جوان پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم میں تیزی لانے کا فیصلہ

 اسلام آباد   (  آوازچترال نیوز)وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع بڑھانے پر زوردیا، کامیاب جوان پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا، وزیراعظم کل پشاور میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت رقوم کے چیک تقسیم کریں گے۔ عثمان ڈارکا کہنا تھا کہ کل پختونخواہ کے نوجوانوں کو کروڑوں روپے کی رقم فراہم کی جا رہی ہے، روزگار کی فراہمی کیلئے کامیاب جوان حکومت فلیگ شپ منصوبہ ہے، حکومت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے وسائل مہیاء کرے گی، 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہمارا پہلا ہدف ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب تک 2 ارب روپے کی رقم نوجوانوں میں تقسیم کی جا چکی ہے، 2021 تک مزید 15 ارب روپے ملک بھر کے نوجوانوں میں تقسیم ہوں گے،وزیراعظم کا یہ منصوبہ ملکی نوجوانوں کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم کی ہدایت پر میرٹ اور شفافیت پر 100 فیصد عملدرآمد ہوا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button