اسلام آباد ( آوازچترال نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان، ذرائع کے مطابق اوگرا نے سمری حکومت کو ارسال کر دی، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافے کا کل حتمی فیصلہ کیا جائیگا، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں سات روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز، پٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز، ہائی آکٹین پٹرول پر عائد لیوی میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز، لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل بھی مہنگا ہونے کا امکان، وزارت خزانہ کی پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے کی سفارش،ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ حتمی فیصلہ کل وزیر اعظم کرینگے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل وزارت خزانہ کریگی۔
Facebook Comments