تازہ ترین
وزیراعظم عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم ”کپتان“ کی ریکارڈنگ شروع
اسلام آباد ( آوازچترال نیوز ) وزیراعظم عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم کپتان کی ریکارڈنگ شروع ہو گئی ہے، وزیراعظم کی زندگی جدوجہد سے بھرپور ہے، عمران کی زندگی کے تمام گوشوں سے متعلق فلم بنائی جا رہی ہے جس میں کرکٹ سے لے کر سیاست تک تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا گیا ہے، اس فلم میں عمران خان کا کردار اداکار و ماڈل عبدالمنان کر رہے ہیںجبکہ جمائما کا کردار ماڈل سعیدہ امتیاز ادا کر رہی ہیں۔نوید اکبر اور عثمان عالم بھی اس فلم کے کرداروں میں شامل ہیں، ماڈل سعیدہ امتیاز نے سوشل میڈیا پر شوٹنگ کے دوران کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ سردی کا یہ عالم تھا کہ نیٹ کے لباس میں میری قلفی جم رہی تھی، اور ہاتھوں پیروں نے ساتھ چھوڑ دیا تھا۔اس تصویر میں ماڈل جمائما کے حلیے میں تھیں۔
Facebook Comments