تازہ ترین

موجودہ حکومت کے خلاف دھرنا شریف لوگوں کے کہنے پر ختم کیا تھا، فضل الرحمان

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں نے موجودہ حکومت کے خلاف جب دھرنا ختم کیا تھا تو شریف لوگوں کے کہنے پر کیا تھا۔ ایک انٹرویومیں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں نے شریف لوگوں کے کہنے پر جلسہ ختم کیا کیونکہ ان شریف لوگوں نے زبان دی تھی کہ وہ مارچ میں دوبارہ الیکشن کروائیں گے۔مولانا نے کہا کہ میں نے ان پر اعتبار کیا لیکن ان شریف لوگوں نے اپنے وعدے کی پاسداری نہیں کی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button