60

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی کوشش۔۔استارو پل کی متبادل راستے بنانے کی یقین دہانی پر ہرتال ختم

چترال( نمائندہ آوازچترال ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کے خصوصی احکامات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے ہنگامی طور پر علاقہ تورکہو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر عدنان SDO سی،اینڈ،ڈبلیو بونی اور ربنواز خان تحصیلدار مستوج بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر پل اور متبادل روڈ کی ہنگامی طور پر بندوبست کرنے کے سلسلے میں دھرنے کے شرکاء کے ساتھ طویل گفت و شنید کی گئی اور بلا آخر علاقے کے لئے متبادل روڈ بندوبست ہونے پر شراکاء نے دھرنا ختم کرنیکا اعلان کردیا۔ اے سی شاہ عدنان نے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دینے پر جملہ شراکاء کا شکریہ ادا کیا اور موقع پر اے سی کی ہدایات پر تحصیلدار مستوج اور SDO سی،اینڈ،ڈبلیو نے پرانے اسٹیٹ روڈ کی دوبارہ پیمائش کی. اے،سی نے SDO سی،اینڈ،ڈبلیو بونی کو مذکورہ Stateروڈ کی ہنگامی بنیادوں پر وسعت دینے کیساتھ ساتھ ان کی مزید مرمت کرنے کے لئے سختی سے ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عوام کو یقین دلایا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال آپ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور آپ کی ہرممکن سہولیات کے لئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ پل کی ہنگامی تعمیر اور سٹیل پل کی تنصیب کے حوالے سے بھی صوبائی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

Facebook Comments