تازہ ترین

اے ٹی آر 72 طیارےپی آئی اے کے بیڑے سے خارج..جلد نئے طیارے بیڑے میں شامل ہونگے۔..ترجمان

کراچی (   آوازچترال نیوز) پی آئی اے کے مہنگی لیز پر حاصل طیارے بیڑے سے خارج کر دیئے گئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اے ٹی آر 72 طیارے آپریشن اور لاگت کے لحاظ سے غیر منافع بخش تھے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مہنگی لیز پر حاصل طیارے 2015 میں لئے گئے تھے جو اب موجودہ مارکیٹ کے حساب سے بہت مہنگے پڑ رہے تھے۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ طویل عرصہ لیز معاہدہ ان طیاروں کی واپسی کی راہ میں رکاوٹ تھا، تاہم پہلا طیارہ صبح کراچی سے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ روانہ ہوگیا۔ سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ جلد نئے طیارے بیڑے میں شامل ہونگے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button