69

امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کی پراپرٹی کی تفصیلات شیئر کر دیں

 اسلام آباد ( آوازچترال نیوز)وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کی پراپرٹی کی تفصیلات شیئر کر دیں، دستاویز کے مطابق فضل الرحمان کے دو گھر اور ایک پلاٹ ڈی آئی خان میں ہیں، فضل الرحمان کا ایک بنگلہ ایف 8 اسلام آباد میں ہے، فضل الرحمان کا ایک فلیٹ دبئی میں ہے ، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں فضل الرحمان کی دکانیں ہیں، فضل الرحمان کا ایک گھر اور پانچ ایکڑ زرعی زمین عبدالخیل ڈی آئی خان میں ہے، ایک گھر اور مدرسہ اور پانچ ایکڑ زمین شورکوٹ میں ہے، حال ہی میں فضل الرحمان نے تین ارب مالیت کی زمین چک شہزاد میں خریدی اور فروخت کردی، فضل الرحمان کی 47 لاکھ مالیت کمرشل اراضی بھی ہے، پندرہ لاکھ مالیت کی کمرشل اراضی عبدالخیل ڈی آئی خان میں ہے، شورکوٹ میں 25لاکھ مالیت کی کمرشل اراضی بھی مولانا فضل الرحمان کی ہے۔

Facebook Comments