122

جمعیت علماء اسلام(ف) سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ نے اپنے استعفے مولانا فضل الرحمن کے پاس جمع کرادیئے

 پشاور ( آوازچترال نیوز)ضلع بنوں، لکی مروت ٹانک ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی وزیرستان کے جمعیت علماء اسلام(ف) سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ نے اپنے استعفے مولانا فضل الرحمن کے پاس جمع کرادیئے، رُکن قومی اسمبلی زاہد اکرم خان درانی نے بتایا کہ قیادت نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا تھا اور پارٹی ٹکٹ جار ی کیا تھا قومی اسمبلی کی سیٹ پارٹی قائد کی امانت ہے اور اُن ہی کی ہدایت پر استعفے جمع کرایئے گئے ہیں، موجودہ مہنگائی بے روزگاری عوامی مسائل حل نہ ہونا اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوارکرنے ملکی معیشت کو ائی ایم ایف کے حوالے کرنے اسلام کے منافی اقدامات آئین کے روگردانی جیسے اقدامات کے خلاف اپنا استفعے پارٹی قیادت کے پاس جمع کرائے گئے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم خود اپوزیشن سے این ار او مانگ رہی ہے لیکن ان کو این ار او نہیں دیا جائیگا، پی ڈی ایم قیادت اور کارکنوں کے خلاف اپ جتنے مقدمہ درج کرو لیکن لاہور کا جلسہ پوری طاقت کے ساتھ ہوگا آج حکومت اور جعلی وزیر اعظم کی بوکھلاہٹ بتارہی ہے کہ یہ جانے والے ہیں وزیر اعظم سارا دن پی ڈی ایم کی خبروں پر توجہ دیئے ہوئے ہیں لیکن اُن کا بوریا بسترہ گو ل کرکے جعلی تبدیلی اور جعلی حکومت سمیت بنی گالا بھیج دیں گے اب اس حکومت کو مزید مہلت دینا قوم کے ساتھ زیادتی ہے۔

Facebook Comments