تازہ ترین

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے سالانہ ترقیاتی بجٹ 21-2020 کی تیسری سہ ماہی کے 25 فیصد فنڈز کی ریلیز کی منظوری

 پشاور ( آوازچترال نیوز)محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے سالانہ ترقیاتی بجٹ 21-2020 کی تیسری سہ ماہی کے 25 فیصد فنڈز کی ریلیز کی منظوری دے دی، صوبائی محکمہ خزانہ نے 33 محکموں کے لیے 28313 ملین سے زائد رقم ریلیز کا اعلامیہ جاری کر دیا، محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم 2943 ملین، صحت 3515 ملین، زراعت 1301 اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کے لئے 1802 ملین منظور، ملٹی سیکٹورل ڈویلپمنٹ کے لیے 3180 ملین، سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے 3868 اور پانی سے متعلق منصوبوں کے لیے 2192 ملین روپے مہیا کیے جائیں گے،اعلامیہ کے مطابق میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹس کے لیے 7 ارب 50 کروڑ سے زائد کی گرانٹ منظور، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو تیسری سہ ماہی کے لیے 1 ارب 26 کروڑ روپے ملیں گےِ، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کو 59 کروڑ، خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے لئے 1 ارب سے زائد ریلیز،تیمور جھگڑا نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے بجٹ وقت سے پہلے ریلیز کر دیا، اصلاحاتی عمل سے صوبائی محصولات میں اضافہ ہوا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button