86

استارو کے مقام پر عارضی اسٹیل پل کی تنصیب کرکے عوام کو مشکلات سے باہر لانے میں مزید وقت ضائع نہ کیا جائے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال لوئر

چترال (نمائندہ آوازچترال ) جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے صدر بار نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ کے زیر صدارت منعقدہ ہنگامی اجلاس میں ایک متفقہ قرار داد میں تورکھو اور تریچ کے ایک لاکھ کی آبادی کو گزشتہ نو مہینوں سے استارو کے مقام پرپل کے ٹوٹ جانے سے سفری سہولیات نہ ہونے اور علاقے میں ادویات اور اشیائے خوردونوش کی شدید قلت پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا گیا۔ قرارداد میں پرزور مطالبہ کیا گیاکہ استارو کے مقام پر عارضی اسٹیل پل کی تنصیب کرکے عوام کو مشکلات سے باہر لانے میں مزید وقت ضائع نہ کیا جائے۔ اس موقع پر چترال کے صحافی سید نذیر حسین شاہ کے والد کی وفات پر تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Facebook Comments