تازہ ترین

بلاول نے پی پی پی رہنمائوں کو استعفوں سے متعلق کس چیز سے روک دیا ، یوسف رضا گیلانی نے بتا دیا

اسلام آباد(  آوازچترال)  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما،سابق وزیر اعظم  یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے    کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے رہنماں کو استعفوں پر بات کرنے سے روک دیا ہے۔ نیب ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےیوسف رضا گیلانی نے  کہا کہ  جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماں نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک  موومنٹ  (پی ڈی ایم)کے فیصلوں پر من وعن عمل درآمد کیا جائے گا۔اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے اندر اختلافات اور تحفظات سے متعلق سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پارٹی فیصلے جب ہوتے ہیں تو وہ پوری پارٹی کیلئے ہوتے ہیں، استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے جو رہنما ٹی وی چینلز پر بات کررہے تھے، چیئرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انہیں روک دیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے رہنماں کو کہا ہے کہ آپ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ  (سی ای سی)کے اجلاس تک انتظار کریں اور وہ سی ای سی میٹنگ تک پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔جس دن قیادت کا حکم آیا ہم استعفی دیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button