تازہ ترین

نوشہرہ کلاں میں ایک طالبہ کا جنس قدرتی طور پر تبدیل ہو گیا

 نوشہرہ ( آوازچترال)نوشہرہ کلاں میں قدرت کا کرشمہ انیس سالہ لڑکی قدرتی طور پر لڑکا بن گیا، گورنمنٹ گرلز کالج میں بی ایس کی طالبہ حرا کا جنس قدرتی طور پر تبدیل ہو گیا، ماہر جنسیات نے حرا کے جنس کی تبدیلی کی تصدیق کردی، انیس سالہ حرا کا نام اب حسن شاہ رکھ دیا گیا ہے، حسن شاہ گرلز ڈگری کالج سے پوسٹ گریجویٹ کالج میں مائیگریٹ ہو جائیگا، حرا یعنی حسن شاہ آٹھ بہنوں میں سب سے چھوٹی بہن تھی، گھر میں مبارک باد کے لیے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، حسن شاہ کے بھائی کا کہنا تھا کہ اس میں لڑکوں والے اثرات دس سال کی عمر سے شروع ہوگئے تھے، چار ماہ پہلے ماہر جنسیات اور ماہر نفسیات نے بھی تصدیق کردی، اسلام آباد کے کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال سے سرجری کروادی ہے۔ مسلم شاہ،آیاز شاہ، اور تیسرا بھائی حسن شاہ بن گئے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button