تازہ ترین

اعتزا ز احسن کی تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق بڑی خبر

لاہور ( آوازچترال)اعتزا ز احسن کی تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق پاکستان مسلم لیگ ن کے انتہائی سینئر رہنما محمد زبیر کا کہنا تھا اس وقت جس طرح اعتزاز احسن تحریک انصاف کی وکالت کر رہے ہیں انہیں پی ٹی آئی کو جوائن کر لینا چاہیے ،انہیں پارٹی میں اچھی پوزیشن مل جائے گی ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا یہ بڑی حیران کن بات ہے کہ اعتزاز احسن پارٹی پالیسیوں کیخلاف بات چیت کر رہےہیں ،انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اعتزاز احسن بڑا تگڑا لیڈر تھا لیکن اب لگتا ہے ان کی پیپلزپارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے ،انہیں تحریک انصاف کو جوائن کر لینا چاہیے ۔   محمد زبیر نے کہا اگر اعتزاز احسن تحریک انصاف کو جوائن کر لینگے تو یقینی طور پر انہیں ایک اچھی پوزیشن مل جائے گی ہو سکتاہے انہیں کوئی سیٹ بھی دلوا دی جائے اور ہو سکتا ہے انہیں سینٹر یا ایڈوائزر بھی لگایا جا سکتا ہے ۔ واضح رہے اس سے قبل اعتزاز احسن نے میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ساری اپوزیشن بھی مستعفی ہو جائے تب بھی تحریک انصاف کی حکومت کو ئی نہیں گرا سکتا ،انہوں نے پارلیمانی نقطہ نظر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گرانے کیلئے کم ازکم 259 اراکین پارلیمنٹ کا مستعفی ہونا بہت ضروری ہے ،اگر اسمبلی میں 84 پارلیمانی ممبر بھی موجود ہونگے تو حکومت کو ئی نقصان نہیں پہنچے گا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button