پشاور : اپوزیشن کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
پشاور( آوازچترال)صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی اور سردار حسسیں بابک کی مشترکہ پریس کانفرنس شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ احتجاج اپوزیشن کا جمہوری حق ہے،اپوزیشن نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا،بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جو ہوچکی ہیں۔ وزیر اعلی چاہتے ہیں کہ ہر حلقے میں ترقیاتی کام ہو۔ حکومت اپنی یقین دہانی پوری کریگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے وعدے پورے کرینگے۔ اپوزیشن ارکان جب چاہے وزیراعلی سے مل سکتا ہے۔ مل بیٹھ کر تمام مسائل حل کرینگے۔ سیاست اپنی جگہ ہم نے اپنی روایات کے مطابق چلنا ہے۔ اپوزیشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ تفریح تو خوب کی مگر کوئی ایسی بات نہیں کی جس سے بدمزگی ہوتی۔ سردار بابک کا مزید کہنا تھا کہ مسائل کے لئے کئی بار حکومت کے پاس آئے ہیں۔ ہم بھی عوامی نمائندے ہیں۔وزیراعلی نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہےصوبائی وزیر شوکت یوسفزئی اپوزیشن ارکان کے مسائل کے حوالے سے فوکل پرسن ہونگے۔ ایم این ایز کو صوبائی فنڈز میں مداخلت کی بجائے قومی اسمبلی میں صوبہ کے حق کے لئے آواز اٹھائے۔حکومتی ٹیم نے دس دن کی مہلت مانگی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ حکومت اپنی یقین دہانی پرپورا اترے گی،سنجیدہ مزاکرات کے بعد احتجاجی کیمپ دس دن کے لئے ملتوی کر رہے ہیں دس دن میں حکومت اپوزیشن کے ساتھ کئے گئے وعدے کے پاسداری کریگی۔ اراکین قومی اسمبلی صوبے کے مسائل مرکز میں اٹھائیں.